Hareem Shah entered British politics
Posted By: Jabba on 26-09-2024 | 14:56:19Category: Political Videos, Newsمعروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔
حریم شاہ نے رواں سال کے آغاز میں برطانوی پارلیمنٹ کی رکن بننے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔
اب حال ہی میں اُنہوں نے’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے برطانیہ کی سیاست میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا ہے اور برطانوی میں ہونے والے حالیہ الیکشن کے دوران لبرل ڈیموکریٹس کے لیے مہم بھی چلائی۔
حریم شاہ نے بتایا کہ میں نے برطانیہ میں لبرل ڈیموکریٹس کام کا آغاز کیا ہے اور میں لبرل ڈیموکریٹس کی مشکور ہوں کہ اُنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور اپنی پارٹی کا حصہ بنایا۔
اُنہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں لبرل ڈیموکریٹس کی توقعات پر پورا اتروں گی اور اس ملک میں رہتے ہوئے اپنا بہتر کردار ادا کر سکوں۔
حریم شاہ نے مزید کہا کہ درحقیقت میں پاکستانی ہوں اور پاکستانی ہونے کی حیثیت کے ساتھ برطانوی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر یہاں کی سیاسی جماعت کے لیے کچھ کرنا میرے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس پارٹی میں میرے کچھ دیگر دوست بھی کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ اس پارٹی کے لیے بہت سے پاکستانی بھی کام کر رہے ہیں۔
حریم شاہ نے بتایا کہ مجھے تعلیم کے حوالے سے برطانیہ اچھا لگا اور مجھے یہاں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ بھی مل گیا اور اب میں یہاں ایل ایل بی کر رہی ہوں۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ برطانیہ میں میری تعلیم، رہائش یہاں تک کہ کالج کے لیے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی برطانوی حکومت اُٹھا رہی ہے۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












