North Waziristan - Mari Petroleum helicopter crashes, 6 people killed
Posted By: dara on 28-09-2024 | 11:39:22Category: Political Videos, Newsشمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ہیلی کاپٹر پر 3 غیر ملکی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، تینوں پائلٹس کا تعلق روس سے ہے۔
ترجمان ماڑی پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار 6 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پرواز کے دوران آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا، حادثے کا علاقے میں سیکیورٹی کی صورتِ حال یا دہشت گردی سےکوئی تعلق نہیں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا، پاک فوج اور دیگر اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان ماڑی پیٹرولیم کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ ہوا تھا اور ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












