Addict's advice to Neelam Munir to remove mole from lips
Posted By: tara on 28-09-2024 | 11:42:23Category: Political Videos, Newsپاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف مزاحیہ اداکار و میزبان عدیل امجد المعروف عادی نے اداکارہ نیلم منیر کو ہونٹوں پر موجود تل ہٹوانے کا مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں مزاحیہ اداکار نے ساتھی فنکار فیصل قریشی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف ساتھی فنکاروں کو دلچسپ مشورے بھی دیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اداکار فیضان شیخ کو بیٹی کے بعد ایک بیٹے کے لیے منصوبہ بندی کا مشورہ دیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے اداکارہ نوشین شاہ کو نرم گفتگو کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوشین شاہ بہت اچھی ہیں لیکن جب بھی ان کے انٹرویو دیکھے اور سننے تو محسوس ہوا کہ ان کا لہجہ بہت سخت ہے، انہیں نرم لہجہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ نیلم منیر کو ہونٹوں پر موجود تل ہٹوانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ لوگ اس سے متاثر ہوتے ہوں گے لیکن مجھے یہ متاثر کُن نہیں لگتا، اگر مجھے متاثر کرنا ہے تو انہیں اسے ہٹوا دینا چاہیے۔
عادی نے اداکار فہد مصطفیٰ، یاسر نواز، ماریہ واسطی اور نوال سعید کی خوب تعریفیں کیں۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












