Ali Amin's convoy from Gandapur could not reach Rawalpindi and returned to Peshawar
Posted By: panda on 28-09-2024 | 15:25:02Category: Political Videos, Newsوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، راولپنڈی میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے تھے۔
پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ چلتا رہا، مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا۔
علی امین گنڈاپورکی واپسی کے اعلان پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لیڈر شپ نامنظور کے نعرے لگائے گئے، جبکہ کارکنوں نے اراکین اسمبلی اور وزراء کی گاڑیوں کا گھیراؤ بھی کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرکے واپس جائیں گے۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media












