The person who ordered the iPhone killed the delivery boy as soon as he got the mobile
Posted By: Akram on 01-10-2024 | 14:55:29Category: Political Videos, Newsآئی فون کا آرڈر دینے والے ایک شخص نے موبائل فون ملتے ہی ڈیلیوری بوائے کو پیسے دینے کے بجائے اسے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر چنہاٹ میں پیش آیا۔
30 سالہ ملزم نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا آئی فون آن لائن خریدا جسے پہنچانے کےلیے ڈیلیوری بوائے اس کے گھر پہنچ، تاہم ایسے میں رقم کی ادائیگی کے بجائے موبائل فون منگوانے والے نے ڈیلیوری بوائے کو ہی مار ڈالا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم نے اس متوفی کی لاش کو کینال میں بہادیا جس کی تلاش کےلیے اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کو طلب کیا گیا۔
ڈی سی پی ششانک سنگھ کے مطابق ملزم گنجنان نے آن لائن سروس فلپ کارٹ سے موبائل فون کا آرڈر دیا تھا جس کےلیے اس نے رقم کی ادائیگی موبائل فون اس کے بتائے ہوئے پتے پر پہنچنے کے بعد کرنے کا آپشن منتخب کیا تھا۔
حکام کے مطابق 23 سالہ بھرت ساہو ملزم گنجنان کے گھر موبائل فون لے کر پہنچا تو اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ساہو کو گلا کاٹ کر قتل کردیا جبکہ لاش کو اندرا کینال میں بہادیا۔
رپورٹس کے مطابق جب بھرت ساہو دو روز تک گھر نہیں لوٹا تو اس کے اہل خانہ نے 25 ستمبر کو انکی گمشدگی کی رپورٹ جمع کروائی۔
پولیس نے کال ریکارڈز کی مدد سے پہلے گنجنان کا فون نمبر تلاش کیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کے دوست آکاش کو حراست میں لیا جس نے اعتراف جرم کرلیا۔
کینال سے متوفی کی لاش اب تک برآمد نہیں ہوسکی جس کی تلاش جاری ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












