AB de Villiers welcomed Babar Azam's resignation as captain
Posted By: Jabba on 02-10-2024 | 15:20:42Category: Political Videos, Newsپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کو سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے خوش آئند قرار دے دیا۔
بابراعظم کے مستعفی ہونے کے بیان پر اے بی ڈیویلیئرز نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مبارک ہو، آپ بہت شاندار رہے ہیں۔ اب آپ اپنی ٹیم کےلیے بہت زیادہ رنز کریں گے۔
خیال رہے کہ بابراعظم نے گزشتہ رات پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ بابر اعظم کا فیصلہ بیٹنگ پر مکمل توجہ دینے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔
کرکٹ بورڈ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل میں ان کی سپورٹ جاری رکھے گا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












