They have the ability to push Israel back, Hezbollah claims
Posted By: Akram on 02-10-2024 | 15:26:35Category: Political Videos, Newsلبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کو پیچھے دھکیل سکتی ہے۔ اس کے پاس کافی وسائل موجود ہیں۔
حزب اللّٰہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کے پاس اسرائیل کو پیچھے دھکیلنے کےلیے کافی جنگجو، ہتھیار اور گولہ بارود موجود ہیں۔
انہوں نے جنوبی لبنان کے اس علاقے میں صحافیوں سے بات کی جو اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنا تھا۔
محمد عفیف نے کہا، ’ہم دشمن کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ یہ صرف پہلا مرحلہ ہے، خدا کے فضل سے اپنے وطن کے لیے خون اور جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘
انکا کہنا تھا کہ جو کچھ مرون الراس اور دیگر علاقوں جیسے عودیسہ میں ہوا ہے، وہ صرف ایک معمولی کارروائی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی فضائی برتری ’زمین پر نقصان میں بدل جائے گی۔‘
حزب اللّٰہ کا یہ بیان اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












