Will not allow our country to become a battlefield, Jordan
Posted By: saqib on 02-10-2024 | 15:27:18Category: Political Videos, Newsاردن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کو جنگ کا میدان نہیں بننے دے گی۔
حکومتی ترجمان محمد مومنی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’اردن اور اردنی عوام کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔‘
واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے غزہ اور لبنان میں مسلمانوں کی شہادت اور حماس و حزب اللّٰہ رہنماؤں اور پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیداروں کے قتل کے جواب میں اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کیے۔
اردن نے اپنی فضائی حدود کو بند کریا ہے جبکہ مملکت کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ’رائل اردن ایئرفورس اور فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کیا جو اردنی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔‘
اردنی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ میزائل کے کچھ حصے مملکت کے مختلف علاقوں میں گرے، جس کے نتیجے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir












