Implementation of restructuring, transformation plan has started in FBR
Posted By: paras on 02-10-2024 | 15:28:03Category: Political Videos, Newsفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ری اسٹرکچرنگ اور ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا۔
ایف بی آر نے بڑے عہدوں پر تعینات افسران کی تبدیلی، انضمام، اختیارات میں تبدیلی اور افسران کی ذمے داریوں میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر پبلک ریلیشنز کا عہدہ ختم، ممبر ٹیکس پیئرز سروسز قائم کردیا، ممبر اکاونٹنگ کی جگہ ممبر تنظیمی آڈٹ کا عہدہ قائم کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ممبر ڈیجیٹل اقدامات کو آپس میں ضم کر دیا گیا، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا نیا عہدہ قائم ہوگیا۔
ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز کو جواب دہ ہوگا، ڈی جی ریونیو اینالسز ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کو رپورٹ کرے گا۔
ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو بھی ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ کو جوابدہ ہوگا، ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز ممبر آئی ٹی، ڈیجیٹل کے اختیارات استعمال کرے گا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












