Pakistan is very important for the Islamic world, Malaysian Prime Minister
Posted By: Khan on 03-10-2024 | 15:03:14Category: Political Videos, Newsملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا باعتماد برادر ملک ہے، پاکستان عالم اسلام کےلیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ کی کام کرنے کی لگن پاکستان کے مفاد میں ہے۔
بابائے قوم محمد علی جناح کا ذکر کرتے ہوئے انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ کئی بار محمد علی جناح کے فرمودات کا اپنی تقاریر میں حوالہ دیا۔
دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں جبکہ خصوصی اقتصادی زونز اور سیمی کنڈکٹرز کے شعبے میں پاکستان سے تعاون کےلیے تیار ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان چار اضافی پروازوں سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔
انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ہنرمند افرادی قوت سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔
انہوں نے بتایا کہ آسیان ممالک میں آئی ٹی سیکٹر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ملائیشیا میں ہو رہی ہے۔ وہاں آئی ٹی، ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت پر توجہ دے رہے ہیں۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












