Take out a procession, hit sticks, now this is the status of lawyers: Chief Justice of Pakistan Qazi Faiz Isa
Posted By: pathak on 11-10-2024 | 13:25:24Category: Political Videos, Newsچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ جلوس نکالو، ڈنڈے مارو، اب یہ حیثیت رہ گئی ہے وکلاء کی۔
سپریم کورٹ میں اراضی سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ آپ دوسروں پر تنقید تو کرتے ہیں لیکن اپنے گریبان میں بھی جھانکیں۔
انہوں نے وکیل سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ مجھے بات کرنے دیں، ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ جج بول رہا ہو تو ہم مداخلت کریں، مہذب معاشروں میں اختلافِ رائے رکھنے کا بھی ایک مخصوص طریقہ ہوتا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ درخواست میں کہاں درج ہے کہ آپ کِس کے لیے ریلیف مانگ رہے ہیں؟ آپ وکالت کریں، یہ تمام باتیں درخواست میں کہاں لکھی ہوئی ہیں؟
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شاید تحریر کرنا رہ گیا ہو گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ منظور نہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو تو توہینِ عدالت کا نوٹس ہوتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جس کے خلاف آپ ریلیف چاہتے ہیں ان کو آپ نے درخواست میں فریق بنایا ہی نہیں۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے درخواست گزار وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir












