Constitutional amendment is possible even before Shanghai Cooperation Organization meeting, Bilawal Bhutto Zardari
Posted By: paathar on 11-10-2024 | 16:13:24Category: Political Videos, Newsچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے پہلے بھی ممکن ہے۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں آئینی ترمیم حکومت کے زور پر نہیں بلکہ اتفاق رائے سے ہو، نمبرز پورے ہیں، آئینی ترمیم 25 اکتوبر سے بہت پہلے بھی کر سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف وقت مانگتی ہے دوسری طرف اسلام آباد کو یرغمال بنانے کی دھمکی دیتی ہے، ایسا لگتا ہے پی ٹی آئی کا اصل مقصد آئینی ترمیم کے عمل کو سبوتاژ کرنا ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وزیرِ قانون نے واضح کہا کہ حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں، وزیر قانون نے کہا کہ نمبرز پورے ہونے کے باوجود دیگر جماعتوں کے ساتھ مشترکہ ترمیم کی کوششیں ہو رہی ہیں، اگر حکومت واقعی دو تہائی اکثریت رکھتی ہے اور مشترکہ مسودہ لانا چاہتی ہے تو یہ بہترین کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت دیگر سارے کام چھوڑ کر کب تک انتظار کرے کہ مشترکہ ڈرافٹ بن جائے، ہم نے اس سے پہلے بھی ترامیم مشاورت سے کرائی ہیں لیکن حکومت کا مؤقف بھی وزن رکھتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوششیں سب کے سامنے ہیں، آئین سازی سے متعلق تجاویز بھی سامنے آ گئی ہیں، ہم نے ہمیشہ عوامی بھلائی اور عوامی خدمت کے لیے قانون سازی کی، جہاں تک حکومت کے مسودے کی بات ہے وہ تو اب سامنے آ گیا ہے۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir












