The government will issue a notification on October 24 where the Chief Justice is to be sworn in, said the Law Minister
Posted By: Khan on 12-10-2024 | 15:50:09Category: Political Videos, Newsوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت 24 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کرے گی کہ کس مقام پر چیف جسٹس کی حلف برداری ہونی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کےلیے ڈیڈ لائن 24 اکتوبر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن ہمیشہ سے تقرر سے ایک دو دن پہلے ہی کیا جاتا ہے، قاضی فائز عیسیٰ کا نوٹیفکیشن نگراں حکومت کی آمد کے پیش نظر کچھ پہلے کیا گیا تھا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں قانونی ماہرین کی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ آئینی ترمیم 25 اکتوبر کے بعد بھی ہوسکتی ہے اور دو ماہ بعد بھی ہوسکتی ہے۔ چار پانچ آئٹمز پر گفتگو جاری ہے۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ کیسی جلدی ہے؟ اب تو ڈیڑھ مہینہ ہوگیا۔ ججز کی تعیناتی کسی زمانے میں گورنر جنرل، کبھی صدر اور کبھی مارشلا ایڈمنسٹریٹر کرتے رہے ہیں۔ امریکا میں ججز کی تعیناتی کا اختیار صدر کے پاس ہے۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir












