National Cyber Crimes and Investigation Agency rules repealed, powers transferred to FIA
Posted By: Khan on 24-10-2024 | 17:09:22Category: Political Videos, Newsنیشنل سائبر کرائمز اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ کر دیے گئے، اختیارات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو منتقل کر دیے گئے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی قوانین کو اسٹرکچر نامکمل ہونے کے باعث منسوخ کیا گیا، اسٹرکچر مکمل ہونے پر نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی قوانین کو دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائمز اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی کے اختیارات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی میں آنے والے کیسز بھی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو منتقل کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار مل گیا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی 2023 میں سوشل میڈیا جرائم کی روک تھام کیلئے قائم کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق مستقل ڈی جی، افرادی قوت، تھانوں اور عدالتوں کا قیام نہ ہونے کے باعث ایجنسی قوانین منسوخ کیے گئے۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir












