Karachi - 300 baby green turtles were released into the sea
Posted By: gedar on 01-11-2024 | 15:19:15Category: Political Videos, Newsمیرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ نے سبز کچھووں کے 300 بچوں کو کراچی کے سمندر میں چھوڑ دیا ہے۔
انچارج ایم ٹی سی اشفاق میمن کے مطابق رواں سال 80 سبز کچھووں کے 8 ہزار انڈوں کو گھونسلے میں رکھا جا چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سبز کچھووں کے انڈوں سے بچے نکلنے کا دورانیہ 45 سے 60 دن پر محیط ہوتا ہے۔
اشفاق میمن نے یہ بھی کہا کہ افزائش نسل کےلیے آنے والی مادہ کچھووں کو ٹیگز بھی لگائے جاتے ہیں، اس سال کچھووں کے انڈوں کا ہدف 30 ہزار رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک مادہ 80 سے 110 کے قریب انڈے دیتی ہے، 1975سے اب تک 9 لاکھ کے قریب کچھوے سمندر میں چھوڑے جا چکے ہیں۔
اشفاق میمن نے کہا کہ سبز کچھووں کی واحد قسم سندھ، بلوچستان کے ساحلوں کا رخ کرتی ہے، ان کچھوں کی افزائش کا دورانیہ اگست کے وسط سے فروری کے وسط تک ہوتا ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












