Famous singer, wife and daughter die in plane crash
Posted By: radads on 20-09-2025 | 11:12:08Category: Political Videos, Newsامریکی کنٹری میوزک گلوکار اور نغمہ نگار بریٹ جیمز اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بریٹ جیمز کے نجی طیارے کو حادثہ ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر فرینکلن کے قریب پیش آیا جہاں طیارہ کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ نجی طیارے میں 57 سالہ بریٹ جیمز، ان کی اہلیہ میلوڈی ولسن اور بیٹی میرل میکسویل ولسن سوار تھے۔ طیارہ نیش وِل کے جان سی ٹیون ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ اسکول کے قریب ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا تاہم حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ حکام نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بریٹ جیمز گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار اور نغمہ نگار تھے۔ انہوں نے کئی مقبول گیت لکھے اور گائے جو شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔ اُن کی اچانک موت نے امریکی میوزک انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












