New York's first Muslim mayor, Zahran Mamdani, took the oath of office on the Holy Quran.
Posted By: Khan nayaab on 01-01-2026 | 11:56:52Category: Political Videos, Newsنیو یارک سٹی میں یکم جنوری 2026 کو ایک تاریخی لمحہ رقم ہونے جا رہا ہے جب نو منتخب میئر زہران ممدانی اپنے عہدے کا حلف قرآنِ کریم پر اٹھائیں گے۔ وہ نیو یارک کے پہلے مسلم میئر ہیں اور اس اعزاز کے ساتھ شہر کی سیاسی و سماجی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کریں گے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق حلف برداری کی تقریب دو مراحل پر مشتمل ہو گی۔ سرکاری تقریب میں زہران ممدانی اپنے دادا کے تاریخی قرآنِ کریم کے ساتھ ساتھ ایک اور نایاب قرآن پاک پر بھی حلف اٹھائیں گے، جو معروف سیاہ فام مورخ اور ادیب آرتورو شومبرگ کی ذاتی ملکیت تھا اور خصوصی طور پر نیو یارک پبلک لائبریری نے فراہم کیا ہے۔ اس کے علاوہ دن کے وقت سٹی ہال کے باہر منعقد ہونے والی عوامی تقریب میں بھی زہران ممدانی قرآنِ کریم پر حلف اٹھائیں گے، جہاں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ اس موقع پر موجودہ میئر ایرک ایڈمز، ارکانِ کانگریس اور متعدد سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ یہ لمحہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ نیو یارک کے لاکھوں مسلمانوں کے لیے بھی فخر اور شناخت کا باعث ہے۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ہر مسلمان کو ایک عام نیو یارکر کی طرح برابری اور عزت کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












