Atrocities on the oppressed, news of the UN Secretary General taking Israel to the International Court of Justice
Posted By: Khan on 14-01-2026 | 12:19:30Category: Political Videos, Newsاقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (انروا) کو نشانہ بنانے والے قوانین کو منسوخ نہ کیا اور قبضے میں لیے گئے اثاثے اور جائیدادیں واپس نہ کیں، تو اسے عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے نام 8 جنوری کے ایک خط میں گوتریس نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کے ان اقدامات پر خاموش نہیں رہ سکتا جو بین الاقوامی قانون کے تحت اس کی ذمے داریوں سے براہِ راست متصادم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ان اقدامات کو بلا تاخیر واپس لیا جانا چاہیے"۔ اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے اکتوبر 2024 میں ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت انروا ایجنسی کے اسرائیل میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی اور حکام کو اس کے ساتھ رابطے سے روک دیا گیا تھا۔ اس کے بعد گذشتہ ماہ اس قانون میں ترمیم کی گئی تاکہ انروا کی تنصیبات کو بجلی اور پانی کی فراہمی بند کی جا سکے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی حکام نے گذشتہ ماہ مشرقی بیت المقدس میں انروا کے دفاتر پر قبضہ بھی کر لیا تھا۔ اقوام متحدہ مشرقی بیت المقدس کو اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقہ تسلیم کرتی ہے، جبکہ اسرائیل پورے شہر کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے منگل کے روز نیتن یاہو کے نام گوتریس کے خط کو مسترد کر دیا۔ ڈینن کا کہنا تھا کہ "ہم سکریٹری جنرل کی دھمکیوں سے پریشان نہیں ہیں۔ انروا کے عملے کے دہشت گردی میں ناقابلِ تردید طور پر ملوث ہونے کے معاملے کو حل کرنے کے بجائے، سکریٹری جنرل اسرائیل کو دھمکیاں دینے کا انتخاب کر رہے ہیں۔ یہ بین الاقوامی قانون کا دفاع نہیں بلکہ دہشت گردی میں ملوث ایک تنظیم کا دفاع ہے"۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












