7 bogies of Lahore-Karachi train separated from engine
Posted By: Jabba on 3 hours agoCategory: Political Videos, Newsسندھ میں گھوٹکی کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ٹرین کی 7 بوگیاں انجن سے الگ ہو گئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جاتے ہوئے ٹرین کی بوگیاں الگ ہوگئیں اور انجن بوگیوں کو چھوڑ کر کئی کلو میٹر آگے نکل گیا۔ واقعہ محمد پور کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوئی، ٹرین کو بوگیوں کو الگ ہوئے 4 گھنٹے گزر گئے لیکن امدادی ٹیم نہ پہنچ سکی۔ حکام نے کہا ہے کہ ٹرین کا کپلر نکلنے کے باعث بوگیاں علیحدہ ہوگئیں، انجن واپس آرہا ہے، کپلر لگا کر ٹرین جلد روانہ کردی جائے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ٹرین روانہ کی جائے گی اور مرمتی ٹیم کام کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
Nepal seek to turn promise into points
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions












