Top Rated Posts ....
Search

Gul Hassan Lulai, the most dangerous robber of Kachha, surrenders

Posted By: vavar on 3 hours agoCategory: Political Videos, News


صادق آباد میں کچے کے انتہائی خطرناک ڈاکو گل حسن لولائی نے سرنڈر کردیا، ڈاکو کے سر کی قیمت ایک کروڑ مقرر تھی۔ پولیس کے مطابق کچے کے ڈاکوئو ں کے خاتمے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ڈی پی او عرفان سموں نے بتایا کہ انتہائی مطلوب خطرناک ڈاکو گل حسن لولائی نے سرنڈر کر دیا، جس کی سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ اب تک 171 انتہائی مطلوب ڈاکوں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں، رواں سال آپریشن کے دوران کچے کے 68 خطرناک ڈاکو مارے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ آپریشن کے دوران 108 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے جبکہ 100 سے زائد سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ سرنڈر کرنے والے 15 ڈاکوں کے سروں کی مجموعی قیمت 9 کروڑ روپے تھی، جس سے کچے میں امن و امان کے قیام میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.