Top Rated Posts ....
Search

Terrorism from Afghan soil is unacceptable, Pakistan will not compromise on its sovereignty and the security of its citizens. Asim Iftikhar

Posted By: Khan on 3 hours agoCategory: Political Videos, News


اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغان سرزمین پر سرگرم دہشتگرد گروہوں کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں پاکستانی مندوب نے کہاکہ حالیہ دہشتگرد حملوں میں80 سے زائد بے گناہ پاکستانی جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ان واقعات کی منصوبہ بندی کیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے کے شواہد موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ عناصر مسلسل پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں جو خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔عاصم افتخار احمد نے زور دیا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں کیلئے استعمال نہ ہو۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور دہشتگرد نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرے۔پاکستانی مندوب نے افغانستان میں جاری انسانی بحران، معاشی بدحالی اور بالخصوص خواتین کے حقوق پر عائد پابندیوں پر بھی تشویش ظاہر کی۔انہوںنے کہاکہ افغان عوام کو بنیادی حقوق اور سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔اجلاس کے دوران پاکستان نے واضح پیغام دیاکہ سرحد پار دہشتگردی نہ صرف دو طرفہ تعلقات بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے، اور اس کے تدارک کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.