Thunderstorms lash various cities including Karachi
Posted By: Akram Khan on 21-03-2026 | 11:37:09Category: Political Videos, Newsکراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش،تیز ہوائیں چل پڑیں ،موسم خوشگوار ہو گیا ۔ کراچی شہر میں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، شاہ فیصل کالونی میں بارش ہوئی۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید پر آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بھی بارش متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے پنجاب، کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور شمالی علاقوں میں برفباری کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبائی اور ضلعی ادارے الرٹ رہیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












