Top Rated Posts ....
Search

A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.

Posted By: Akram on 3 hours agoCategory: Political Videos, News


پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں مری اور گلیات میں مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی میاں نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدات اجلاس میں مری کے علاقے کوٹلی ستیاں میں سکائی گلاس برج پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی ۔سیاحت کے فروغ کے لئے پنجاب کا پہلا سکائی گلاس برج کوٹلی ستیاں میں بنایا جائے گا۔مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے سدباب کے لئے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔مڈ فلو ڈاؤن ہل ایفکٹ کے سدباب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی جبکہ اجلاس میں چٹا موڑ، دریا گلی، بانسرہ گلی نمل جھیکا گلی اور دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی بحالی اور امداد کے اقدامات کاحکم دیا گیا ۔ مری میں تین نئے ہاسپٹیلٹی زون قائم کرنے کی منظوری۔مضافاتی علاقے شوالا، سوزو اور برروری میں ہاسپٹلٹی زون قائم ہوں گے یہاں نجی شعبے کے اشتراک سے 5سٹار معیار کے ہوٹل بنائے جائیں گے۔ اس موقع پر مری بحالی پراجیکٹ کے لئے ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تجاوزات کی زد میں آکر گرائی جانے والی عمارتوں کا ملبہ فوری طور پر ہٹانے ہدایت کی ۔مری ریچ بل روڈ اور دیگر کی دس فٹ توسیع کی جائے گی۔ایک ماہ تک مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کے تعمیراتی امورکے آغاز کا ہدف مقرر۔مری تحفظ وبحالی پلان پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مری میں تین نئے پارکس کے قیام کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں کوٹلی ستیاں چیئر لفٹ پراجیکٹ، پنجاب ہاؤس اور فارسٹ ریسٹ ہاؤس اور دیگر پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس سمیت کئی دوسرے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.