Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Posted By: Khan Baba on 19-04-2026 | 11:28:45Category: Political Videos, Newsامریکا کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف دھکیلا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ امریکی عوام کی خواہش کے برعکس تھی اور اس میں امریکا کو غیر ضروری طور پر شامل کیا گیا۔اپنے بیان میں کملا ہیرس نے کہا کہ اس فیصلے کے باعث امریکی فوجیوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں اور خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جنگوں میں شمولیت سے گریز کیا جانا چاہیے جو براہ راست قومی مفاد سے مطابقت نہ رکھتی ہوں۔ کملا ہیرس کے مطابق ایران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ عوامی امنگوں کے خلاف تھا اور اس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا زیادہ مؤثر راستہ ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان پندرہ روزہ جنگ بندی کے اختتام میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Iran says it will not negotiate with the US under threats
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.












