Tragic incident in Lahore - 3 innocent children were murdered by slitting their throats in the same house
Posted By: Akram Khan on 23-04-2026 | 12:55:14Category: Political Videos, Newsلاہور کے علاقے اچھرہ میں 3 بچوں کے گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ بچوں کی عمریں5 سے 1.5 سال کے درمیان ہیں،مرنے والوں میں2بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ پولیس کے مطابق بچوں کے والدین چند منٹ پہلے گھر کو تالا لگا کر فارمیسی تک گئے تھے،واپس آئے تو بچوں کے گلے کٹے ہوئے تھے۔ مقتول بچوں کی شناخت پانچ سالہ مومتہ بتول، چار سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ریسکیو ٹیموں نے کمسن بچوں کی میتوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا ہے،پولیس نے چچا کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی توقیر نعیم نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بعدازاں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اچھرہ میں تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ پنجاب پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سینئر افسران، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ فرانزک اور تفتیشی ٹیموں بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہیں،ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ،ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،جلد حقائق سامنے لا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین کمسن بچوں کے لرزہ خیز قتل سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اہل علاقہ نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سفاک قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Iran says it will not negotiate with the US under threats
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.












