Top Rated Posts ....
Search

Badalta Huwa Saudi Arab Tareekh Mein Pehli Baar

Posted By: Abid on 09-02-2019 | 00:08:45Category: Political Videos, News


بدلتا ہوا سعود عرب۔۔۔۔۔ تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب نے خلاء میں ایسی چیز بھیج دی کہ سعودی شہری خوشی سے نہال ہوگئے
ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب نے اپنا پہلا مواصلاتی سیٹلائٹ ‘ایس جی ایس وَن’ جو مکمل طور پر سعودی عرب کی ملکیت ہے اور اسے ملک میں واقع زمینی اسٹیشنز کے ذریعے آپریٹ اور کنٹرول کیا جائے گا اور یہ سیٹلائٹ جنوبی امریکا میں واقع فرانسیسی گیانا اسپیس سینٹر سے مدار میں بھیجا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ پہلا مواصلاتی سیٹلائٹ ہے جو مکمل طور پر سعودی عرب کی ملکیت ہے اور اسے ملک میں واقع زمینی اسٹیشنز کے ذریعے آپریٹ اور کنٹرول کیا جائے گا ، سیٹلائٹ کو کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کی ٹیم نے امریکی کمپنی ‘لاک ہیڈ مارٹن’ کے تعاون سے تیار کیا ہے ، یہ سیٹلائٹ سعودی عرب کو مواصلات کی صلاحیتیں فراہم کرے گا ، انٹرنیٹ کے رابطے کو زیادہ مضبوط بنائے گا اور مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ اور یورپ میں مواصلات کو محفوظ بنائے گا ، واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ برس اپریل میں امریکا کے دورے کے دوران سان فرانسِسکو میں اس سیٹلائٹ کے آخری ٹکڑے پر اپنے دستخط کیے تھے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Gas Load Shedding During Sehri

Gas Load Shedding During Sehri

Views 28 | 12-03-2024
breaking news.... PPP Big Victory

breaking news.... PPP Big Victory

Views 28 | 15-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.