Badalta Huwa Saudi Arab Tareekh Mein Pehli Baar
Posted By: Abid on 09-02-2019 | 00:08:45Category: Political Videos, Newsبدلتا ہوا سعود عرب۔۔۔۔۔ تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب نے خلاء میں ایسی چیز بھیج دی کہ سعودی شہری خوشی سے نہال ہوگئے
ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب نے اپنا پہلا مواصلاتی سیٹلائٹ ‘ایس جی ایس وَن’ جو مکمل طور پر سعودی عرب کی ملکیت ہے اور اسے ملک میں واقع زمینی اسٹیشنز کے ذریعے آپریٹ اور کنٹرول کیا جائے گا اور یہ سیٹلائٹ جنوبی امریکا میں واقع فرانسیسی گیانا اسپیس سینٹر سے مدار میں بھیجا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ پہلا مواصلاتی سیٹلائٹ ہے جو مکمل طور پر سعودی عرب کی ملکیت ہے اور اسے ملک میں واقع زمینی اسٹیشنز کے ذریعے آپریٹ اور کنٹرول کیا جائے گا ، سیٹلائٹ کو کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کی ٹیم نے امریکی کمپنی ‘لاک ہیڈ مارٹن’ کے تعاون سے تیار کیا ہے ، یہ سیٹلائٹ سعودی عرب کو مواصلات کی صلاحیتیں فراہم کرے گا ، انٹرنیٹ کے رابطے کو زیادہ مضبوط بنائے گا اور مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ اور یورپ میں مواصلات کو محفوظ بنائے گا ، واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ برس اپریل میں امریکا کے دورے کے دوران سان فرانسِسکو میں اس سیٹلائٹ کے آخری ٹکڑے پر اپنے دستخط کیے تھے۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












