Top Rated Posts ....
Search

PTI Hakoomat Ne 9 Maah (Months) Mein 7 Arab Dollars Ka Loan

Posted By: Akram on 24-05-2019 | 22:13:03Category: Political Videos, News


تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلے 9 ماہ میں 7 ارب ڈالرز سے زائد کا بیرونی قرضہ واپس کر دیا
لاہور(نیوزڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدا دو شمار کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی سے ستمبر)تک ماضی کے قرضوں پر 2.45ارب ڈالر ،دوسری سہ ماہی اکتوبر سے دسمبر تک 2.43ارب ڈالر اور تیسری سہ ماہی میں( جنوری سے مارچ) تک 2.35ارب ڈالر کا قرض ادا کیا جبکہ نو ماہ کے دوران مجموعی

ادائیگی7.3ارب ڈالر رہی، حالیہ رجحانات کو دیکھتے ہوئے رواں مالی سال کے اختتام پر یہ رقم10ارب ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران ماضی میں لئے گئے قرضوں پر پرنسپل امائونٹ کی مد میں 7.3ارب ڈالر ادا کئے جبکہ قرضوں کی ڈیبٹ سروسنگ میں وقت کے ساتھ ساتھ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے ملک کے بیرونی شعبہ پر دبائو بڑھ رہا ہے،اعداد وشمار واضح کرتے ہیں کہ پاکستان نے پرنسپل امائونٹ کی مد میں (جولائی سے مارچ )کے دوران 5.184بلین ڈالر ادا کئے اور 2.05ارب ڈالر کی ادائیگی بطور سود ادا کیا ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 42 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.