PTI Hakoomat Ne 9 Maah (Months) Mein 7 Arab Dollars Ka Loan
Posted By: Akram on 24-05-2019 | 22:13:03Category: Political Videos, Newsتحریک انصاف کی حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلے 9 ماہ میں 7 ارب ڈالرز سے زائد کا بیرونی قرضہ واپس کر دیا
لاہور(نیوزڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدا دو شمار کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی سے ستمبر)تک ماضی کے قرضوں پر 2.45ارب ڈالر ،دوسری سہ ماہی اکتوبر سے دسمبر تک 2.43ارب ڈالر اور تیسری سہ ماہی میں( جنوری سے مارچ) تک 2.35ارب ڈالر کا قرض ادا کیا جبکہ نو ماہ کے دوران مجموعی
ادائیگی7.3ارب ڈالر رہی، حالیہ رجحانات کو دیکھتے ہوئے رواں مالی سال کے اختتام پر یہ رقم10ارب ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران ماضی میں لئے گئے قرضوں پر پرنسپل امائونٹ کی مد میں 7.3ارب ڈالر ادا کئے جبکہ قرضوں کی ڈیبٹ سروسنگ میں وقت کے ساتھ ساتھ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے ملک کے بیرونی شعبہ پر دبائو بڑھ رہا ہے،اعداد وشمار واضح کرتے ہیں کہ پاکستان نے پرنسپل امائونٹ کی مد میں (جولائی سے مارچ )کے دوران 5.184بلین ڈالر ادا کئے اور 2.05ارب ڈالر کی ادائیگی بطور سود ادا کیا ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











