Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Posted By: Akram on 12-03-2026 | 13:41:42Category: Political Videos, Newsپاکستان میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔سپارکو نے ماہ شوّال کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔سپارکو کے مطابق شوال 1447ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6:23 بجے پیدا ہوگا اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام شوال المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے پیش نظر ہفتہ 21 مارچ کو عید ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی مہینوں کے آغاز اور چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











