Launch of military exercises titled Peace Mission
Posted By: Armaan on 22-09-2021 | 11:23:33Category: Political Videos, Newsامن مشن کے عنوان سے فوجی مشقوں کا آغاز
ایس سی او کے پلیٹ فارم کے تحت امن مشن کے عنوان سےفوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے لیے روس کےعلاقےاورن برگ میں ڈونگز تربیتی ایریا میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔
روسی مسلح افواج کےکمانڈرکرنل جنرل الیگزینڈرپاولوسچ مہمان خصوصی تھے شنگھائی تعاون تنظیم کےتمام رکن ممالک کےفوجی دستےمشقوں میں شریک ہیں۔
دوسری جانب آذربائیجان میں کثیرالملکی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔ 3بھائیوں کےعنوان سےمشقوں میں پاکستان، ترکی، آذربائیجان نے شرکت کی۔
مشقوں میں انسداددہشتگردی، خطرات، ہائبرڈ صورتحال کی ڈرلز کی گئیں۔ 2ہفتےجاری رہنےوالی مشقوں میں کمبائنڈ آپریشنز کیے گئے۔
اختتامی تقریب میں آذربائیجان کے وزیردفاع ذاکرحسنوف مہمان خصوصی تھے جب کہ پاکستان سےمیجرجنرل ممتاز حسین نےنمائندگی کی۔ تقریب میں مختلف ہتھیاروں سےفائرنگ کامظاہرہ کیاگیا۔
ڈرون، ہیلی کاپٹر اور چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال کا بھی مظاہرہ کیاگیا مشقوں میں سمندری آپریشن اورفضائی پہلو بھی شامل تھے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












