I want to go to Afghanistan on blue passport: Azam Swati
Posted By: Amjad on 25-09-2024 | 13:26:36Category: Political Videos, Newsتحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بلیو پاسپورٹ پر افغانستان جانا چاہتا ہوں۔
اعظم سواتی کی افغانستان جانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مجھے افغانستان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
پشاور ہائی کورٹ نے اس حوالے سے وزارتِ خارجہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔
علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ غیر منتخب حکومت نے عدلیہ پر چڑھائی کی۔
انہوں نے کہا کہ فرسودہ اور انصاف کے منافی ترامیم پر ان کو شکست ہو گی، پشاور میں 3 اکتوبر کو وکلاء کنونشن ہو گا۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir












