Top Rated Posts ....
Search

I want to go to Afghanistan on blue passport: Azam Swati

Posted By: Amjad on 25-09-2024 | 13:26:36Category: Political Videos, News


تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بلیو پاسپورٹ پر افغانستان جانا چاہتا ہوں۔

اعظم سواتی کی افغانستان جانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مجھے افغانستان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

پشاور ہائی کورٹ نے اس حوالے سے وزارتِ خارجہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔

علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ غیر منتخب حکومت نے عدلیہ پر چڑھائی کی۔

انہوں نے کہا کہ فرسودہ اور انصاف کے منافی ترامیم پر ان کو شکست ہو گی، پشاور میں 3 اکتوبر کو وکلاء کنونشن ہو گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 26 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.