Amitabh Bachchan had alleged that I copy him, Mukesh Khanna
Posted By: amitabh on 01-10-2024 | 15:08:36Category: Political Videos, Newsبھارتی اداکار، ٹاک شو میزبان اور فلم پروڈیوسر مکیش کھنہ کا کہنا ہے کہ ایک بار امیتابھ بچن نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ میں انکی نقل کرتا ہوں۔
ٹیلی ویژن سیریز شکتی مان اور مہا بھارت سے مشہور ہونے والے 66 سالہ سینیئر اداکار نے کہا کہ انکے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ان پر امیتابھ بچن کی کاپی کرنے کا الزام لگایا گیا۔
انھوں نے اس زمانے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ امیتابھ بچن نے بھی یہی سمجھتے تھے کہ میں انکی کاپی کرتا ہوں۔
ایک انٹرویو میں مکیش کھنہ کا کہنا تھا کہ انھیں آگاہ کیا گیا کہ انکا کیریئر امیتابھ کی تقلید کرنے سے متاثر ہوا۔
مکیش کھنہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایک زمانے میں میڈیا متھن چکرورتی کو غریبوں کا امیتابھ بچن کہتا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ متھن کا اس حوالے سے ردعمل کیا تھا لیکن اگر مجھے یہ کہا جاتا تو میں شٹ اپ کال دیتا۔
انھوں نے کہا میری بہت سی فلمیں فلاپ ہوئیں اسی لیے لوگوں نے کہا تم امیتابھ کی کاپی کرتے ہو، یہاں تو صرف کامیابی ہی کو ہی سب کچھ سمجھا جاتا ہے، جب مہا بھارت کیا تو کسی نے مجھ پر امیتابھ کا لیبل نہیں لگایا۔
تاہم فلموں کے دوران ناکامی کی وجہ یہی تھی اور لوگ کہتے تھے کہ تمہاری ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ تم امیتابھ بچن سے مشابہہ ہو اور انھیں کاپی کرتے ہو۔

Iran says it will not negotiate with the US under threats
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir












