Top Rated Posts ....
Search

Amitabh Bachchan had alleged that I copy him, Mukesh Khanna

Posted By: amitabh on 01-10-2024 | 15:08:36Category: Political Videos, News


بھارتی اداکار، ٹاک شو میزبان اور فلم پروڈیوسر مکیش کھنہ کا کہنا ہے کہ ایک بار امیتابھ بچن نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ میں انکی نقل کرتا ہوں۔

ٹیلی ویژن سیریز شکتی مان اور مہا بھارت سے مشہور ہونے والے 66 سالہ سینیئر اداکار نے کہا کہ انکے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ان پر امیتابھ بچن کی کاپی کرنے کا الزام لگایا گیا۔

انھوں نے اس زمانے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ امیتابھ بچن نے بھی یہی سمجھتے تھے کہ میں انکی کاپی کرتا ہوں۔

ایک انٹرویو میں مکیش کھنہ کا کہنا تھا کہ انھیں آگاہ کیا گیا کہ انکا کیریئر امیتابھ کی تقلید کرنے سے متاثر ہوا۔

مکیش کھنہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایک زمانے میں میڈیا متھن چکرورتی کو غریبوں کا امیتابھ بچن کہتا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ متھن کا اس حوالے سے ردعمل کیا تھا لیکن اگر مجھے یہ کہا جاتا تو میں شٹ اپ کال دیتا۔

انھوں نے کہا میری بہت سی فلمیں فلاپ ہوئیں اسی لیے لوگوں نے کہا تم امیتابھ کی کاپی کرتے ہو، یہاں تو صرف کامیابی ہی کو ہی سب کچھ سمجھا جاتا ہے، جب مہا بھارت کیا تو کسی نے مجھ پر امیتابھ کا لیبل نہیں لگایا۔

تاہم فلموں کے دوران ناکامی کی وجہ یہی تھی اور لوگ کہتے تھے کہ تمہاری ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ تم امیتابھ بچن سے مشابہہ ہو اور انھیں کاپی کرتے ہو۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 26 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.