Diljit Dosanjh introduced his fans to his family for the first time
Posted By: daljeet on 01-10-2024 | 15:10:16Category: Political Videos, Newsہپ ہاپ پنجابی گانوں کے سبب دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے پہلی بار اپنے اہلِ خانہ کو مداحوں سے ملوا دیا۔
دنیا بھر کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے ’دلومیناتی ٹور‘ کے دوران حالیہ کنسرٹ برطانوی شہر منچسٹر میں ہوا۔
مانچسٹر میں ہونے والے سولڈ آؤٹ کنسرٹ میں جہاں ان کے مداحوں نے بھرپور انداز میں شرکت وہیں ان کے اہلِ خانہ بھی پہلی بار کنسرٹ میں مداحوں کے درمیان موجود تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ پرفارمنس کے دوران اسٹیج سے اتر کر مداحوں میں موجود ایک خاتون اور ان کے ساتھ موجود خاتون کو گلے لگایا اور پھر اعلان کیا کہ آج پہلی بار میرے کنسرٹ میں میری والدہ اور بہن بھی موجود ہیں۔
یوں تو دلجیت اپنے اہلِ خانہ کے حوالے سے انٹرویوز کے دوران زیادہ بات نہیں کرتے لیکن وائرل ویڈیو میں اپنے بیٹے کی شاندار کامیابی دیکھ کر ان کی والدہ کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو بہنے لگے۔
واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کی ’دلومیناتی ٹور‘ کنسرٹ کے سلسلے میں یورپ ٹور کے بعد اگلی منزل بھارت ہے، جہاں وہ رواں ماہ کے اختتام سے پرفارم کریں گے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












