Top Rated Posts ....
Search

Diljit Dosanjh introduced his fans to his family for the first time

Posted By: daljeet on 01-10-2024 | 15:10:16Category: Political Videos, News


ہپ ہاپ پنجابی گانوں کے سبب دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے پہلی بار اپنے اہلِ خانہ کو مداحوں سے ملوا دیا۔

دنیا بھر کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے ’دلومیناتی ٹور‘ کے دوران حالیہ کنسرٹ برطانوی شہر منچسٹر میں ہوا۔

مانچسٹر میں ہونے والے سولڈ آؤٹ کنسرٹ میں جہاں ان کے مداحوں نے بھرپور انداز میں شرکت وہیں ان کے اہلِ خانہ بھی پہلی بار کنسرٹ میں مداحوں کے درمیان موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ پرفارمنس کے دوران اسٹیج سے اتر کر مداحوں میں موجود ایک خاتون اور ان کے ساتھ موجود خاتون کو گلے لگایا اور پھر اعلان کیا کہ آج پہلی بار میرے کنسرٹ میں میری والدہ اور بہن بھی موجود ہیں۔

یوں تو دلجیت اپنے اہلِ خانہ کے حوالے سے انٹرویوز کے دوران زیادہ بات نہیں کرتے لیکن وائرل ویڈیو میں اپنے بیٹے کی شاندار کامیابی دیکھ کر ان کی والدہ کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو بہنے لگے۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کی ’دلومیناتی ٹور‘ کنسرٹ کے سلسلے میں یورپ ٹور کے بعد اگلی منزل بھارت ہے، جہاں وہ رواں ماہ کے اختتام سے پرفارم کریں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 26 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.