It is not possible to agree on the government draft of constitutional amendment without flexibility, Maulana Fazlur Rehman
Posted By: Jabba on 11-10-2024 | 16:07:29Category: Political Videos, Newsجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ لچک کے بغیر آئینی ترمیم کے حکومتی مسودے پر اتفاق ممکن نہیں، حکومت کی ترمیم کا تصور قابل قبول نہیں، جے یو آئی کی تجاویز پر آمادگی ہوجائے گی تو ووٹ دینے کے قابل ہوں گے، اٹھارہویں ترمیم میں 9 ماہ لگائے تھے، اس کےلیے کم از کم 9 دن تو لگیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسودے پر اتفاق رائے اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب لچک کا مظاہرہ کیا جائے، ہماری کوشش ہے کہ ترمیم سے قابل اعتراض مواد کو صاف کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلا مسودہ کی کاپیاں دیکھیں گے، جمعیت علماء اسلام اور پیپلز پارٹی متفقہ مسودہ کی طرف آگے بڑھیں، حکومت کی دوسری اتحادیوں کو بھی مسودہ پر اعتماد میں لیا جائے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے کی طرف جانا چاہتے ہیں، ہم بہت ہی مناسب مسودہ پر اتفاق کرسکتے ہیں، بشرطیکہ ہماری تجویز قبول کریں، حکومت کے مسودہ کو ہم نے مسترد کر دیا تھا، کوشش کررہے ہیں قابل اعتراض مواد کو مکمل صاف کیا جائے۔
انہوں نے کہ کہ آئینی ترمیم پر پیش رفت ہوئی ہے، آج حکومت کی طرف سے پہلی بار مسودے کی کاپیاں تقسیم کی گئیں، یعنی ہم آج ہی حکومتی مسودے پر غور کا آغاز کر رہے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ چیف جسٹس 25 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے تو ٹھیک ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ 19ویں ترمیم ختم کر کے 18 ویں ترمیم بحال کی جائے، 19ویں ترمیم کے خاتمے سے ججوں کی تقرری میں پارلیمان کا کردار بڑھے گا، ایک جج کی ریٹائرمنٹ اور توسیع کی بات کرکے عدلیہ کو تقسیم نہ کیا جائے، ججوں کو چاہیے کہ وہ اپنے رویے اور کارکردگی سے عوام کا اعتماد حاصل کریں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عدلیہ کو خدا کیلئے سیاسی جماعتوں میں تقسیم نہ کرو، آئینی عدالت ہو یا آئینی بینچ ہو، دونوں ایک دوسرے کے متبادل ہوسکتے ہیں، معاملہ بینچ کی صورت طے ہو یا عدالت کی صورت، بات اصول کی ہے۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir












