Top Rated Posts ....
Search

It is not possible to agree on the government draft of constitutional amendment without flexibility, Maulana Fazlur Rehman

Posted By: Jabba on 11-10-2024 | 16:07:29Category: Political Videos, News


جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ لچک کے بغیر آئینی ترمیم کے حکومتی مسودے پر اتفاق ممکن نہیں، حکومت کی ترمیم کا تصور قابل قبول نہیں، جے یو آئی کی تجاویز پر آمادگی ہوجائے گی تو ووٹ دینے کے قابل ہوں گے، اٹھارہویں ترمیم میں 9 ماہ لگائے تھے، اس کےلیے کم از کم 9 دن تو لگیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسودے پر اتفاق رائے اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب لچک کا مظاہرہ کیا جائے، ہماری کوشش ہے کہ ترمیم سے قابل اعتراض مواد کو صاف کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلا مسودہ کی کاپیاں دیکھیں گے، جمعیت علماء اسلام اور پیپلز پارٹی متفقہ مسودہ کی طرف آگے بڑھیں، حکومت کی دوسری اتحادیوں کو بھی مسودہ پر اعتماد میں لیا جائے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے کی طرف جانا چاہتے ہیں، ہم بہت ہی مناسب مسودہ پر اتفاق کرسکتے ہیں، بشرطیکہ ہماری تجویز قبول کریں، حکومت کے مسودہ کو ہم نے مسترد کر دیا تھا، کوشش کررہے ہیں قابل اعتراض مواد کو مکمل صاف کیا جائے۔

انہوں نے کہ کہ آئینی ترمیم پر پیش رفت ہوئی ہے، آج حکومت کی طرف سے پہلی بار مسودے کی کاپیاں تقسیم کی گئیں، یعنی ہم آج ہی حکومتی مسودے پر غور کا آغاز کر رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ چیف جسٹس 25 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے تو ٹھیک ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ 19ویں ترمیم ختم کر کے 18 ویں ترمیم بحال کی جائے، 19ویں ترمیم کے خاتمے سے ججوں کی تقرری میں پارلیمان کا کردار بڑھے گا، ایک جج کی ریٹائرمنٹ اور توسیع کی بات کرکے عدلیہ کو تقسیم نہ کیا جائے، ججوں کو چاہیے کہ وہ اپنے رویے اور کارکردگی سے عوام کا اعتماد حاصل کریں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عدلیہ کو خدا کیلئے سیاسی جماعتوں میں تقسیم نہ کرو، آئینی عدالت ہو یا آئینی بینچ ہو، دونوں ایک دوسرے کے متبادل ہوسکتے ہیں، معاملہ بینچ کی صورت طے ہو یا عدالت کی صورت، بات اصول کی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Imran Khan Bail Application Approved

Imran Khan Bail Application Approved

Views 30 | 08-11-2024
IMF Fund Mission Pakistan Visit

IMF Fund Mission Pakistan Visit

Views 22 | 07-11-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.