The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Posted By: gaga on 5 hours agoCategory: Political Videos, Newsاسلام آباد: وفاقی حکومت کل مالی سال 2026-27 کا 17 ہزار 500 ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کرے گی جس میں اہم معاشی اہداف اور ٹیکس اصلاحات شامل ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس ریونیو کا ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے جبکہ نان ٹیکس ریونیو 2 ہزار 767 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ معاشی شرح نمو 4 فیصد اور مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد تک محدود رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
قرض، دفاع اور مالی اخراجات
بجٹ دستاویزات کے مطابق پیٹرولیم لیوی سے 1727 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 7824 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ دفاعی اخراجات تقریباً 3 ہزار ارب روپے تک رکھنے کا امکان ہے۔
برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارہ
برآمدات کا ہدف 32.8 ارب ڈالر اور درآمدات 70 ارب ڈالر تک رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
زرعی شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد، صنعتی شعبے کی 4 فیصد جبکہ بڑی صنعتوں میں 4.5 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ خدمات کے شعبے میں 4.2 فیصد ترقی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Robots deployed for traffic control in China, videos go viral on social media
Important progress expected between US and Iran, agreement likely in a few days, Trump
Debate over women's clothing; Hina Pervez Butt slams Falak Shabbir
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands












