FBR proposes heavy fines for those not joining digital system
Posted By: kk on 1 hour agoCategory: Political Videos, Newsاسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ 2026-27 کے فنانس بل میں ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات تجویز کر دیے ہیں۔
فنانس بل کے مطابق ایف بی آر کے ڈیجیٹل نظام کے ساتھ کاروبار کا انٹیگریشن نہ کرنے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، جبکہ مقررہ مدت کے اندر انٹیگریشن مکمل نہ کرنے والے کاروبار سیل بھی کیے جا سکیں گے۔
دستاویز کے مطابق مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں 50 لاکھ روپے تک اضافی جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
فنانس بل میں جعلی اور فرضی ٹیکس انوائسز کے خلاف بھی سخت کارروائیوں کی سفارش کی گئی ہے جعلی انوائس جاری کرنے والوں پر انوائس کی مکمل مالیت کے برابر جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، جبکہ ایسے افراد اور اداروں کی عوامی فہرست بھی جاری کرنے کی تجویز شامل ہے۔
مجوزہ اقدامات کے تحت فرضی انوائسز کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ٹیکس کریڈٹ خودکار طور پر منسوخ ہو جائے گا اور جعلی انوائسز کے خلاف خودکار کارروائی کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔
فنانس بل میں ان پٹ ٹیکس اور آؤٹ پٹ ٹیکس کے درمیان فرق ثابت ہونے پر 20 فیصد جرمانہ عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جبکہ غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ لینے والوں پر سرچارج کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی لاگو ہوگا۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












