PPP walks out of budget session, decides to boycott
Posted By: gaaar on 12-06-2026 | 12:00:40Category: Political Videos, Newsپاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی بجٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر گئی ہے تاہم اجلاس میں پی پی کی جانب سے نمائندگی نوید قمر کریں گے جبکہ باقی ارکان اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
پی پی پی ارکان پوسٹرز لیکر ایوان میں پہنچ گئے ہیں شازیہ مری اور دیگر نے سندھ کو پانی دو کے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں سندھ کے ارکان پانی دو پانی دو کے نعرے لگا رہے ہیں۔
ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نےبجٹ اجلاس کےبائیکاٹ کافیصلہ نہیں کیا چیئرمین بلاول بھٹو بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے تاہم پی پی کےکچھ اراکین بجٹ اجلاس میں شریک ہوں گے قومی مفاد کےتحت پیپلزپارٹی بجٹ پراسس کا حصہ ہوگی۔
پی پی پی ارکان کی اکثریت ایوان سے باہر چلی گئی ہے انہوں نے کچھ دیر سندھ کو پانی دو کے نعرے لگائے اور ایوان سے چلے گئے جبکہ پی پی پی ارکان اعجاز جاکھرانی اور قادر پٹیل سپیکر آفس چلے گئے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد قومی اسمبلی میں اس وقت بجٹ اجلاس جاری ہے جس میں آج بجٹ 2026-2027 پیش کیا جانا ہے۔

House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











