Pakistan-India match: Asia Cup rules ignored, match referee follows Indian orders, PCB demands referee's removal
Posted By: rafa on 15-09-2025 | 12:16:28Category: Political Videos, Newsگزشتہ روز ایشیا کپ میں پیش آنے والے حالات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی اور ایم سی سی کو تفصیلی خط لکھ دیا ہے۔ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پی سی بی نے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران پیش آنے والے واقعہ کی روشنی میں لکھا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا کہ ٹاس کے موقع شیک ہینڈ نہیں ہوگا۔ اینڈی پائی کرافٹ نے اس سے قبل پاکستان میڈیا مینجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔ میچ کے اختتام پر مینجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا۔ اینڈریو رسل نے کہا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا کہ یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












