Top Rated Posts ....
Search

Pakistan-India match: Asia Cup rules ignored, match referee follows Indian orders, PCB demands referee's removal

Posted By: rafa on 15-09-2025 | 12:16:28Category: Political Videos, News


گزشتہ روز ایشیا کپ میں پیش آنے والے حالات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی اور ایم سی سی کو تفصیلی خط لکھ دیا ہے۔ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پی سی بی نے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران پیش آنے والے واقعہ کی روشنی میں لکھا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا کہ ٹاس کے موقع شیک ہینڈ نہیں ہوگا۔ اینڈی پائی کرافٹ نے اس سے قبل پاکستان میڈیا مینجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔ میچ کے اختتام پر مینجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا۔ اینڈریو رسل نے کہا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا کہ یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.