PML-N Saudi Arabia Patron-in-Chief Rana Muhammad Ashraf meets with Speaker National Assembly Ayaz Sadiq in Bahrain
Posted By: Amjad on 25-09-2025 | 10:52:06Category: Political Videos, Newsمدینہ منورہ/بحرین (نامہ نگار نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سرپرستِ اعلیٰ رانا محمد اشرف نے بحرین میں سرکاری دورے پر موجود اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بحرین میں تعینات پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مقامی مسلم لیگی قیادت کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا جس میں اوورسیز پاکستانیوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔ رانا محمد اشرف نے اسپیکر سردار ایاز صادق کو سعودی عرب میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آئندہ منعقد ہونے والے پارٹی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد سعودی عرب کے سرکاری دورے پر آ رہے ہیں اور اس دوران مسلم لیگ ن کے پروگرام میں ضرور شرکت کریں گے۔ رانا محمد اشرف نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کے حل اور قومی ترقی میں ان کے کردار کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے اسپیکر کی بحرین آمد کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایسے روابط قومی یکجہتی اور محبت کو فروغ دیتے ہیں۔ رانا محمد اشرف نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور مسلم لیگی کارکنان اپنے قائدین سے جڑنے کے مواقع کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Significant success in livestock sector, Russian vaccine supply restored
MQM Pakistan central leader Syed Mustafa Kamal announced the formation of a united healthcare committee.
FBR proposes heavy fines for those not joining digital system
Government declares public holiday on 1st Muharram
Ebola outbreak in Congo out of control, death rate raises alarm for international community












