Top Rated Posts ....
Search

PML-N Saudi Arabia Patron-in-Chief Rana Muhammad Ashraf meets with Speaker National Assembly Ayaz Sadiq in Bahrain

Posted By: Amjad on 25-09-2025 | 10:52:06Category: Political Videos, News


مدینہ منورہ/بحرین (نامہ نگار نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سرپرستِ اعلیٰ رانا محمد اشرف نے بحرین میں سرکاری دورے پر موجود اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بحرین میں تعینات پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مقامی مسلم لیگی قیادت کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا جس میں اوورسیز پاکستانیوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔ رانا محمد اشرف نے اسپیکر سردار ایاز صادق کو سعودی عرب میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آئندہ منعقد ہونے والے پارٹی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد سعودی عرب کے سرکاری دورے پر آ رہے ہیں اور اس دوران مسلم لیگ ن کے پروگرام میں ضرور شرکت کریں گے۔ رانا محمد اشرف نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کے حل اور قومی ترقی میں ان کے کردار کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے اسپیکر کی بحرین آمد کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایسے روابط قومی یکجہتی اور محبت کو فروغ دیتے ہیں۔ رانا محمد اشرف نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور مسلم لیگی کارکنان اپنے قائدین سے جڑنے کے مواقع کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.