Maryam Nawaz's decision to standardize infrastructure and design in Punjab
Posted By: Jabba on 25-02-2026 | 12:02:37Category: Political Videos, Newsوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ ان کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں متعلقہ حکام نے انفراسٹرکچر اور ذیزائن سٹینڈرڈائزیشن کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے پہلی مرتبہ “ون پنجاب ون سٹینڈر” پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے صوبے میں یکساں ترقی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ فیصلے کے تحت صوبہ بھر میں یکساں روڈز، گرین بیلٹس، سائن بورڈز اور فٹ پاتھ تعمیر کیے جائیں گے جبکہ سکولوں، ہسپتالوں، بس اسٹاپس اور سرکاری عمارتوں کے ڈیزائن بھی یکساں کیے جائیں گے۔ اجلاس میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور اربن ڈیزائن کو مؤثر بنانے کے لیے خودمختار اتھارٹی کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔ سڑکوں کے کنارے قائم چھوٹی دکانوں کے کیبن کے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے کی تجویز بھی زیر بحث آئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینول تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسپلن ہی ترقی کا اصل حسن ہے اور لاہور سے راجن پور تک ہر گلی اور شاہراہ کو خوبصورت اور منظم بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق انفراسٹرکچر اور روڈ فرنیچر کے یکساں ڈیزائن سے نہ صرف شہری سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ صوبے کا جمالیاتی حسن بھی نمایاں ہوگا۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












