Iranian missile attack wreaks havoc in southern Israeli city of Arad, killing 6, injuring over 100
Posted By: Jabba on 22-03-2026 | 12:35:43Category: Political Videos, Newsایرانی میزائل حملے نے جنوبی اسرائیل کے شہر عراد میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں کم از کم 20 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے کے وقت شہریوں کو بروقت الرٹ جاری نہیں کیا جا سکا، متعدد افراد گھروں سے باہر موجود تھے جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ عراد کے اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور متاثرین کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک 5 سالہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 11 افراد کی حالت درمیانی نوعیت کی ہے، دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں۔فائر فائٹرز حکام کے مطابق حملے کے باعث متعدد عمارتوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سے قبل ایران کی جانب سے دیمونا پر بھی میزائل حملہ کیا گیا تھا جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












