Vaccination begins at Hajj Camp Islamabad from 9th, stalls for banks, airlines, hospitals and other facilities have been set up for Hajj pilgrims. Director Hajj Islamabad
Posted By: zaagar on 25-03-2026 | 11:55:19Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (نمایندہ نوائے وقت) مدینہ الحجاج اسلام آباد (المعروف حاجی کیمپ) کے ڈائریکٹر حج، قاضی سمیع الرحمن سے ایک خصوصی انٹرویو کیا گیا جس میں انہوں نے حج انتظامات کے حوالے سے اہم تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر حج قاضی سمیع الرحمن کے مطابق 9 تاریخ سے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ حاجی کیمپ میں بینک، ایئرلائن، ہسپتال اور دیگر سہولیات کے اسٹالز قائم کر دیے گئے ہیں، جبکہ سکاؤٹس بھی حجاج کرام کی رہنمائی کے لیے ہر وقت موجود ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر حاجی کو اسلام آباد سے جدہ اور مدینہ منورہ روانگی سے قبل ٹکٹ، لاکٹ (شناختی کارڈ) اور دیگر ضروری دستاویزات کی مکمل تفصیل حاجی کیمپ سے فراہم کی جائے گی۔ قاضی سمیع الرحمن نے مزید کہا کہ حجاج کرام کی تربیت کا عمل رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم حاجی کیمپ میں آمد کے بعد بھی تربیتی سیشنز کا سلسلہ آخری وقت تک جاری رہے گا تاکہ کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ طبی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جو عازمین ان ہدایات پر پورا نہیں اتریں گے، سعودی حکام کو انہیں ڈیپورٹ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے حجاج کرام سے اپیل کی کہ وہ تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ ان کا سفر حج محفوظ اور آسان بنایا جا سکے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












