Vaccination begins at Hajj Camp Islamabad from 9th, stalls for banks, airlines, hospitals and other facilities have been set up for Hajj pilgrims. Director Hajj Islamabad
Posted By: zaagar on 8 hours agoCategory: Political Videos, Newsاسلام آباد (نمایندہ نوائے وقت) مدینہ الحجاج اسلام آباد (المعروف حاجی کیمپ) کے ڈائریکٹر حج، قاضی سمیع الرحمن سے ایک خصوصی انٹرویو کیا گیا جس میں انہوں نے حج انتظامات کے حوالے سے اہم تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر حج قاضی سمیع الرحمن کے مطابق 9 تاریخ سے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ حاجی کیمپ میں بینک، ایئرلائن، ہسپتال اور دیگر سہولیات کے اسٹالز قائم کر دیے گئے ہیں، جبکہ سکاؤٹس بھی حجاج کرام کی رہنمائی کے لیے ہر وقت موجود ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر حاجی کو اسلام آباد سے جدہ اور مدینہ منورہ روانگی سے قبل ٹکٹ، لاکٹ (شناختی کارڈ) اور دیگر ضروری دستاویزات کی مکمل تفصیل حاجی کیمپ سے فراہم کی جائے گی۔ قاضی سمیع الرحمن نے مزید کہا کہ حجاج کرام کی تربیت کا عمل رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم حاجی کیمپ میں آمد کے بعد بھی تربیتی سیشنز کا سلسلہ آخری وقت تک جاری رہے گا تاکہ کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ طبی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جو عازمین ان ہدایات پر پورا نہیں اتریں گے، سعودی حکام کو انہیں ڈیپورٹ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے حجاج کرام سے اپیل کی کہ وہ تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ ان کا سفر حج محفوظ اور آسان بنایا جا سکے۔

Former CIA Director Leon Panetta's severe criticism of Trump's war strategy, pointing out all the weaknesses.
If Iranian energy facilities are bombed, Iran will cause irreparable damage to these countries. Iran's threat to the United States and its allies
Kal Somani acquires Rajasthan Royals for USD 1.6 billion
Saudi Ministry of Hajj and Umrah orders Umrah pilgrims to leave Saudi Arabia by April 18
The effective diplomacy of Pakistan's Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Muhammad Ishaq Dar is a significant step forward for peace in the Middle East.
India's biased court sentences Asia Andrabi to life in prison












